ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں،عمر ذخیل

افغان شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں،عمر ذخیل

Mon, 27 Feb 2017 10:54:24    S.O. News Service

اسلام آباد ، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر ذخیل وال نے افغان شہریوں کو تلقین کی ہے کہ وہ سرحدی گزر گاہوں کے کھل جانے کے بعد بھی پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ انہوں نے اپنے ایک فیس بک پیغام میں مزید لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حالیہ سرحدی بندشوں کے سبب پاکستانی حدود میں پھنس جانے والے بیمار اور بزرگ افغان شہریوں کی مدد کے لیے بارڈر آج شب تک عارضی طور پر کھول دیا جائے گا جبکہ امید ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں سرحد مکمل طور پر کھل جائے گی۔ پاکستان نے چند حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد سولہ فروری کو پاک افغان سرحد پر واقع چند اہم سرحدی گزر گاہیں بند کر دی تھیں۔


Share: